شمالی کوریا میں سانس کی بیماری پھیلنے پر لاک ڈاؤن

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں نظام تنفس کی ایک بیماری کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد لاک ڈاؤن کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے دارالحکومت پیانگ یانگ میں سانس کی بیماری تیزی سے پھیلنے کے بعد 5 روز کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔
احکامات میں کووڈ 19 کا تذکرہ تو نہیں کیا گیا مگر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار تک اپنے گھروں میں رہیں اور روزانہ کئی بار جسمانی درجہ حرارت چیک کرکے ریکارڈ جمع کرائیں۔
ذرائع ابلاغ کا اپنی رپورٹس میں کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے شہریوں نے 24 جنوری کو ہی ممکنہ سخت اقدامات کے پیش نظر اشیا کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا تھا۔
یہ ابھی واضح نہیں کہ شمالی کوریا کے دیگر حصوں میں بھی لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا ہے یا نہیں۔
دھیان رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2022 میں کووڈ 19 کی پہلی لہر کا اعتراف کیا گیا تھا مگر اگست میں وائرس کے خلاف کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا۔
شمالی کورین حکومت نے یہ کبھی واضح نہیں کیا کہ کتنے افراد کو کووڈ 19 کا سامنا ہوا، بس بخار کے شکار مریضوں کی تعداد کو روزانہ رپورٹ کیا جاتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔