فلائی اوور سے نوٹوں کی برسات

بنگلورو: فلائی اوور سے نوٹوں کی برسات کا دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔
مہنگائی کے اس دور میں نوٹوں کی بارش امراء کی شادیوں میں ہی دیکھنے آتی ہے، لیکن حال ہی میں بھارت کی ایک سڑک پر اچانک سے نوٹوں کی بارش نے لوگوں کو حیران وپریشان کرڈالا۔
سوشل میڈیا پر بھارت کے شہر بنگلورو کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں گلے میں گھڑی لٹکائے ایک شہری کو فلائی اوور پر 10 کے نوٹ اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوٹ اڑانے والے شخص کے پاس نوٹوں سے بھرا بیگ موجود تھا، جسے اس نے اچانک سے فلائی اوور پر آتے ہی لٹانا شروع کردیا، نوٹوں کی بارش دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد نے نوٹ جمع کرنا شروع کردیے، اس دوران کچھ وقت کے لیے ٹریفک جام بھی رہا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹ اڑانے والے شخص کے اس عمل کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔