چلی، مسافروں میں کورونا کا پتا لگانے کیلیے کتے تعینات!

سینتیاگو: چلی کے ہوائی اڈے پر مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا چلانے کے لیے کتوں کو تعینات کردیا گیا۔
چلی کے سینتیاگو ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتا چلانے کے لیے کتوں کو مامور کردیا گیا ہے. ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی گردن اور کلائی سے کپڑے کو پونچھ کر ایک ڈبے میں ڈال دیا جائے گا اور پھر اس ڈبے کو کتوں کے آگے رکھا جائے گا تاکہ وہ مسافروں میں کورونا کی موجودگی کا پتا چلاسکیں۔
حال ہی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حیرت انگیز صلاحیت کے باعث کتوں نے 85 سے 100 فیصد تک درست کارکردگی دکھائی اور وائرس سے متاثرہ افراد کو پہچان لیا۔
کتوں کی مدد سے دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات، بالخصوص ہوائی اڈوں پر منشیات کا پتا لگانا معمولی بات ہے تاہم کتوں میں سونگھنے کی غیرمعمولی صلاحیت کے باعث کتوں کو کینسر اور ملیریا سمیت کئی بیماریوں کو بھی صرف سونگھ کر شناخت کرنے کی تربیت دی جاچکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔