مفتی منیب کی جگہ مولانا عبدالخبیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
مفتی منیب الرحمان کی جگہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی، رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی قرار نقوی شامل ہیں۔
کمیٹی میں مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی، مفتی ضمیر ودیگر ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کا ایک، ایک نمائندہ شامل ہیں، مذکورہ نوٹیفکیشن ڈی جی سید مشاہد حسین خالد کی جانب سے جاری کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔