کراچی میں بوندا باندی، بعد دوپہر تیز بارش متوقع

کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی ہے۔
گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوش گوار ہوگیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مون سون سسٹم سندھ اور گجرات کی سرحد کے قریب موجود ہے، سسٹم کا 40 فیصد حصہ سندھ اور 60 فیصد حصہ بھارتی گجرات پر موجود ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم 24 سے 36 گھنٹوں میں بحیرہ عرب کی جانب بڑھے گا جس کے بعد یہ کمزور ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ آج دوپہر کے بعد چند مقامات پر تیز بارش ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔