شہر قائد میں بدترین لوڈشیڈنگ مزید جاری رہنے کا اندیشہ!

کراچی: گیس فیلڈ میں سالانہ مرمتی کام کی وجہ سے کے الیکٹرک کو دی جانے والی گیس کا پریشر 30 ستمبر کے بعد ہی بہتر ہوسکے گا، جس کے باعث کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اس ماہ کے آخر تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق سنجھورو اور زرگون گیس فیلڈ سالانہ مرمت کی وجہ سے بند ہیں جب کہ دیگر فیلڈ سے بھی گیس فراہمی کم ہوگئی ہے، گیس کی فراہمی 30 ستمبر کے بعد بہتر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت بھی 125 کروڑ روپے کی نادہندہ کے الیکٹرک کو کراچی کی ضرورت کے مطابق 180 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے تاہم گیس پریشر کم ہے۔
شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے برقرار ہے اور صورت حال سے تنگ شہریوں کی جانب سے اب مختلف علاقوں میں احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔