کراچی، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔
کراچی میں ہجرت کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بچی سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سودھر نے کہا کہ آگ کیسے لگی، اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچیں۔ جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو پہلی منزل پر رہائش پذیر تھے، واقعے میں زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔