امریکا پاکستان اور ہمیں دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔
چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے نائن الیون کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ دہشت گردی اور کورونا وائرس انسانیت کا اصل دشمن ہے۔
چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انہیں مکمل طور پر تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔ دہشت گردی عالمی دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔
ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔