کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آج تیز بارش متوقع

کراچی: شہر قائد میں آج تیز بارش متوقع، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن آج صبح کمزور پڑگیا جو کمزور ہوکر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا، ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب میں شمال بحیرہ عرب میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم مزید کمزور ہوکر ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور سسٹم مزید کمزور ہوکر عمان کے ساحل کی جانب جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج شام تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔