گال ٹیسٹ: سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

گال: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز دوسری اننگز میں میزبان ٹیم کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔
دوسری اننگز میں سری لنکا نے کھانے کے وقفے کے بعد اب تک 5 وکٹیں گنوادی ہیں۔
پاکستان کی طرف سے اب تک محمد نواز نے 3 اور یاسر شاہ نے 2 وکٹیں لی ہیں۔
سری لنکا کی پانچویں وکٹ 178 کے مجموعی اسکور پر گری جس میں یاسر شاہ نے شاندار گیند پر کوشال مینڈس کی وکٹ اڑائی اور وہ 76 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کریز پر دنیش چندی مل اور دھننجایا ڈی سلوا موجود ہیں۔
سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز تک محدود رہی۔ تاہم کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو مکمل تباہی سے ناصرف بچایا بلکہ مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور آخری وکٹ کی شراکت میں نسیم شاہ کے ساتھ 70 رنز جوڑے، جس میں تیز گیند باز کے محض 5 رنز شامل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔