جینیفر لوپیز نے پرانا فلمی جوڑا پہن کر بین ایفلیک سے شادی کرلی

لاس ویگاس: ہالی وُڈ اداکارہ اور گلوکارہ جینفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ شادی کرلی۔
اس مقبول جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
جینیفر نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے جو ہالی وُڈ کی پرانی فلموں سے متاثر ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کا جوڑا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 49 سالہ امریکی اداکار بین ایفلیک اور 52 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی پہلی بار 2001ء میں فلم ’گگلی‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔
ان دونوں نے 2003 میں پہلی بار اپنی شادی کو ملتوی کیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعد اعلان کیا کہ ان کا رشتہ اب ختم ہوگیا ہے۔
تاہم جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے رواں سال اپریل میں دوبارہ اپنی منگنی کا اعلان کیا، آخرکار برسوں کی محبت اپنی منزل کو پہنچی اور آج دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔