کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ، ویسٹ، سینٹرل اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق ڈپٹی کمشنر سینٹرل محمد بخش دھاریجو کو ڈپٹی کمشنر کورنگی مقرر کیا گیا ہے، جہاں سے عرفان سلام کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
طحٰہ سلیم کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعینات کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے شہریار گل کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر ویسٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ویسٹ سے سلیم اللہ اوڈھو کا تبادلہ کیا گیا ہے جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن آصف جان صدیقی کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ تعینات کیا گیا ہے جو خالی اسامی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔