لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

کراچی: لیاری کی میمن سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاری میمن سوسائٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ہوٹل پر فائرنگ کی، فائرنگ سے ہوٹل پر موجود 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چوکی پر بیٹھے پولیس اہلکار نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، اس پر ملزمان نے پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی پولیس اہلکار کے ہاتھ کو چھوتے ہوئے راہ گیر کی ٹانگ میں جالگی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی جگہ سے 30 بور پستول کی گولی کے 4 خول ملے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔