طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دُور کی بات ہے: امریکی صدر

واشنگٹن: افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا نہیں کرنے کے حوالے سے عالمی طاقتیں مخمصے کا شکار نظر آتی ہیں، امریکا اور اتحادی افواج کا انخلا ہوچکا، تاہم امریکا اب بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے تیار دکھائی نہیں دیتا۔
اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دُور کی بات ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ جلن بائیڈن کے ساتھ ویک اینڈ گزارنے کے بعد واپس واشنگٹن پہنچے تو وائٹ ہاؤس کے لان میں صحافی نے سوال پوچھا، کیا آپ طالبان حکومت کو تسلیم کریں گے؟
جواب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ابھی بہت دُور کی بات ہے، اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی ترجمان بھی کہہ چکی ہیں کہ امریکا کو طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، انہیں ان کے الفاظ سے نہیں عمل سے پرکھا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔