یوم تحفظ ختم نبوت کے موقعے پر کتیانہ ہسپتال کی جانب سے 50 فیصد ڈسکاوُنٹ

رپورٹ: احسن لاکھانی

کراچی: 07 ستمبر 1974 کو پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں ایک تاریخی بل پاس کیا گیا تھا جس میں قادیانیوں کو کافر قرار دینے کی قرارداد پاس کی گئی تھی۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی دور حکومت میں یہ بل پاس ہوا اور پاکستان کے آئین کا حصہ بن گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ہر سال مسلمان یہ دن جوش و خروش سے مناتے ہیں اور اس دن خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسی دن کی مناسبت سے پاکستان کے مشہور ہسپتال کتیانہ میمن ہسپتال میں پچاس فیصد کا ڈسکاوُنٹ کردیا گیا۔ ہر مریض کو اس دن آدھی قیمت ادا کرنی ہوگی چاہے کتنا بڑا ہی بل کیوں نہ ہو۔

معروف سماجی رہنما حاجی عبدالصمد پردیسی

معروف سماجی رہنما اور کتیانہ میمن کمیونٹی کے لیڈر حاجی عبدالصمد پردیسی کا کہنا تھا کہ یہ دن بڑا مبارک دن ہے۔ اس دن مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی خوشی کا اظہار کریں اور جس طرح ہو سکے مسلمانوں کے لئے سہولیات پیدا کریں۔ حاجی عبد الصمد پردیسی نے اس دن کی خوشی میں کیک بھی کاٹا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری سانسیں چلتی رہیں گی تب تک ہم یہ دن جوش و خروش سے مناتے رہیں گے اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی یہ دن منانے کی ترغیب کرتے رہیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔