افغانستان سے شہریوں کا انخلا، جوبائیڈن اور بورس جانسن کا ٹیلی فونک رابطہ

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور فورسز کے انخلا پر گفتگو کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جی سیون کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے اپنے شہریوں اور اپنی حکومتوں کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کے فوری اور محفوظ انخلا کی کوششوں پر بات کی۔
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد جوبائیڈن کا بورس جانسن کو یہ دوسرا فون ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے کابل فتح کرنے کے بعد دُنیا بھر کے ممالک افغانستان میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔