مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی

کراچی: سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، پارٹی ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفی دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جب کہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں وہ وفاقی وزیر فنانس، ریونیو اینڈ اکنامک افیئرز کی حیثیت سے بھی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔