کرکٹ کھیلنے کے دوران گیند لگنے سے بچہ چل بسا

پونے: بھارت میں ان ڈور کرکٹ کھیلتے ہوئے گیند کو زوردار ہٹ لگائی گئی، جو 11 سالہ بچے کے اتنی شدت سے لگی کہ جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔
اس حوالے سے سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جس کے مطابق بچہ شوریا گیند کرواتا ہے لیکن بیٹر کے زوردار شاٹ سے بچ نہیں پاتا اور گیند اس کے جسم کے نازک حصے پر لگتی ہے، جس سے وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر جاتا ہے۔
انڈور گراؤنڈ میں موجود دیگر بچوں نے قریب موجود نوجوانوں سے مدد لینے کی کوشش کی اور اسے اسپتال پہنچایا، تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بچے کو مردہ قرار دے دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔