عمران خان میری وجہ سے وزیراعظم بنے تھے، جاوید میانداد

کراچی: لیجنڈ بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیراعظم بنے تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید میانداد نے کہا کہ آج آپ کے سامنے بول رہا ہوں کہ عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنایا تھا۔
جاوید میانداد نے مسکراتے ہوئے مزید کہا کچھ اللہ والے لوگ بھی تو ہیں نا، ان کو وزیراعظم بننے کے بعد فون پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ میں عمران کی تقریب حلف برداری میں بالکل گیا تھا اور وہیں بیٹھا تھا لیکن انہوں نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا تھا، میں نے کہا تمہارا فرض بنتا تھا ورنہ میرے گھر رات 2 بجے کیا لینے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوا ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا، وہ میری بات سنتے تھے، میں اگر وزیراعظم بنوا سکتا تھا تو ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ اب میرے خیال میں عمران خان کا دوبارہ وزیراعظم بننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔