اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

اسلام آباد: نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔
پیر کو اسحاق ڈار کئی سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچے تھے۔ اسحاق ڈار نے آج سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا۔
اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور ہنگامہ آرائی کی۔
پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا اور اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
دوسری جانب حلف اٹھانے کے بعد حکومتی اتحاد کے ارکان نے اسحاق ڈار کی نشست پر جاکر مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔