طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ برآمد

بھوپال: اسکول کی طالبہ کے بستے سے کوبرا سانپ برآمد، جس سے بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاہجہان پور کے ایک اسکول میں طالبہ کو اپنے بستے میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس ہوئی، جس پر اس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اپنے ٹیچر کو بتایا۔

اسکول ٹیچر نے بستے کو کلاس سے باہر لے جا کر انڈیلا تو اس میں سے کوبرا سانپ نکل آیا، جس پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دھیان رہے کہ کوبرا، سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہوسکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔