ممتاز ادیبوں کے انٹرویوز پر مشتمل اقبال خورشید کی کتاب “فکشن سے مکالمہ” کی اشاعت

کراچی: اردو کے ممتاز فکشن نگاروں کے انٹرویوز پر مبنی اقبال خورشید کی کتاب "فکشن سے مکالمہ” شائع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی، ادیب اور فلم کریٹک، اقبال خورشید کے کیے گئے 16 یادگار انٹرویوز پر مبنی کتاب "فکشن سے مکالمہ” شائع ہوگئی ہے۔ سنگ میل پبلی کیشنز کے زیر اہتمام منظرعام پر آنے والی اس کتاب پر مستنصر حسین تارڑ، محمد حمید شاہد، عرفان جاوید اور عامر ہاشم خاکوانی جیسے نامور قلم کاروں کی رائے درج ہے، جنہوں نے اس کتاب کو فکشن لکھنے والوں کے لیے ایک راہ نما، عمدہ کتاب اور روح عصر کو محفوظ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
یہ کتاب انتظار حسین، عبداللہ حسین، مستنصر حسین تارڑ، اسد محمد خاں، شکیل عادل زادہ، حسن منظر، فہمیدہ ریاض، محمد حمید شاہد، ڈاکٹر انور سجاد، مرزا اطہر بیگ، محمد حنیف، خالد جاوید، آصف فرخی، اخلاق احمد، اے خیام اور آمنہ مفتی کے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔ کتاب کی قیمت چودہ سو روپے ہے۔ اس کتاب کو پاک و ہند کے ادبی حلقوں کی جانب سے خصوصی سراہا گیا ہے اور انٹرویو نگاری میں اہم کاوش ٹھہرایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔