بابراعظم کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ کل متوقع

لاہور: بابراعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہ سکیں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کی بی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے کل ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل بابراعظم کی مستقبل سے متعلق قریبی لوگوں سے مشاورت جاری ہے، بابر اپنے مستقبل سے متعلق بڑا اعلان کرنے کے لیے مشاورت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے سے متعلق بھی قریبی لوگوں سے بات کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔