اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، روپیہ تگڑا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی اور ڈالر 12 روپے سستا ہو کر 299روپے کا ہوگیا۔
بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہوکر 299روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں 27 روپے کمی ہوئی ہے، بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔