پٹرول 8، ڈیزل 5 روپے سستا، ایل پی جی کی قیمت میں 37 روپے کلو کمی

 

اسلام آباد: عوام کے لیے بڑی خوش خبری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 16 مئی کو 30 روپے کمی گئی تھی اور اس بار بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 253 فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 164 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔


دوسری جانب ایل پی جی 37 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوگئی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 438 روپے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2321 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتیں ملک بھر میں فوری نافذالعمل ہیں۔
خیال رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے اس سلنڈر کی قیمت 2758 روپے 89 پیسے مقرر تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔