میری جان کو خطرہ، وہ لوگ دوبارہ ختم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے اوپر مزید قاتلانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فرانسیسی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ مجھے ختم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور بدقسمتی سے مجھے لگتا ہے کہ وہ دوبارہ کوشش کرسکتے ہیں، وہ مجھے ختم کرنا چاہتے تھے کیونکہ میری پارٹی پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے اور مجھے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھے ختم کرنا ہے، لہٰذا خطرہ موجود ہے جب کہ اس سازش کا تو میں نے حملے سے 6 ہفتے قبل ہی ایک جلسے میں بتادیا تھا، میں نے بتادیا تھا کہ ایک مذہبی جنونی کے ہاتھوں قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، آزادانہ تحقیقات ہوں گی تو ثابت ہوجائے گا کہ اس تمام کی منصوبہ بندی کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم پر دو حملہ آوروں نے حملہ کیا، چیف جسٹس سے بھی درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں، کیونکہ آزادانہ تحقیقات میں ثابت ہوجائے گا کہ اس کا فائدہ موجودہ حکومت کو ہوتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔