فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل ہی گئی

کراچی/ لاہور: بالآخر جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل ہی گئی، اس فلم نے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرکے متعدد ایوارڈ جیت رکھے ہیں، پاکستان کے سنسر بورڈ نے وزیراعظم کی ہدایت پر جائزہ لینے کے بعد فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق مرکزی سنسر بورڈ نے فلم میں معمولی ایڈیٹنگ کی ہدایت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ فلم سے قابل اعتراض ایک سے دو منٹ تک کے سین حذف کرنے کی ہدایت کی گئی۔
گزشتہ روز حکومتی کمیٹی نے فل سنسر بورڈ کو فلم کا دوبارہ جائزہ لینے کی سفارش کی تھی۔ حکومتی کمیٹی نے بھی 9 رکنی سنسر بورڈ کے اعتراضات کو بلاجواز قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔