پاک ایران تعلقات معمول پر آنے سے فضائی ٹریفک میں بہتری

اسلام آباد/ کراچی: پچھلے تین روز سے جاری کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے پر فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔
مغربی سمیت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ایران سمیت مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود آنے والی پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی۔
یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔ پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ دنوں پاکستانی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ 400 تک آگئی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خطیر آمدن ہوتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔