میں ٹیپ ریکارڈر، ہر سیاسی جماعت کے لیے گاسکتا ہوں، راحت فتح

لاہور: پاکستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ وہ ایک ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی جماعت کے لیے گانا گاسکتے ہیں۔
راحت فتح علی خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ فروری میں ورلڈ ٹور پر جارہا ہوں، یہ ورلڈ ٹور جنوبی افریقا سے شروع ہوگا، جس میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت 20 ملکوں کا دورہ کروں گا، فلاحی کام کرنے جارہا ہوں جو پہلے سے بنی فلاحی تنظیمیں ہیں، ان کو فنڈز دیا کریں گے، ان کی مدد کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں راحت فتح نے کہا کہ میں اس قابل نہیں کہ سیاست میں شرکت کروں۔
سوال کیا گیا کہ 2024 میں کس سیاسی جماعت کے لیے نغمہ گائیں گے؟ اس کے جواب میں راحت فتح علی نے کہا کہ میرا ہر جماعت کے لیے نغمہ ہوتا ہے، میں ایک ٹیپ ریکارڈر کی طرح ہوں، جس نے اپنی کیسٹ لگانی ہے لگالے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔