بھارت نہیں آتا تو پاکستان بھی ورلڈکپ کھیلنے وہاں نہیں جاسکتا، نجم سیٹھی

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے پیغام پہنچایا ہے کہ اگر بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان بھی ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جاسکتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا پر دوٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کو پاکستان میں کھیلنے کی پیشکش سمیت ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کیا، لیکن بی سی سی آئی بضد ہے کہ ہم نہیں مان رہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ساتھ سری لنکا اور بنگلادیش کو بھی شامل کرلیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے جو ہائبرڈ ماڈل ہوگا وہی ورلڈکپ کے لیے بھی ہوگا، کیونکہ ہماری حکومت ہمیں بھارت میں جاکر کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی، جس طرح بھارتی ٹیم کو پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں، اسی طرح پاکستان کو بھارت میں ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے لیے بھارت ہائبرڈ ماڈل پر مان جاتا ہے تو ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز بنگلادیش یا جہاں بی سی سی آئی اور آئی سی سی سمجھتے ہیں وہاں کھیلنے کو تیار ہوجائے گا، لیکن بھارت میں کھیلنا مشکل ہے۔
دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی چراغ پَا ہوگیا ہے اور رپورٹس چلائی جارہی ہیں کہ آئی سی سی گرین شرٹس کے ورلڈکپ بھارت میں نہ کھیلنے پر پابندی بھی عائد کرسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔