ہمایوں زبردست اداکار، ساتھ کام کرکے کام میں نکھار پیدا ہوا، الزبتھ دیبیکی

لندن: برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ الزبتھ دیبیکی پاکستانی فنکار ہمایوں سعید کی صلاحیتوں سے متاثر نظر آتی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں الزبتھ دیبیکی نے ہمایوں سعید کے ساتھ دی کراؤن فلم کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں بہت زبردست اور اچھے اداکار ہونے کے ساتھ خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں۔
آسٹریلوی اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ فلم کرکے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا کام بھرپور انداز سے کیا۔
الزبتھ کا کہنا تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ ہمایوں سعید جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرکے میرے اندر کتنا نکھار اور احساس پیدا ہوا، جب آپ فلم دیکھیں گے تو اس کا بخوبی اندازہ ہوجائے گا۔
ہمایوں سعید کے کردار کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر انہوں نے بس اتنا بتایا کہ وہ ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں اور میں اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔