ہر کوئی میری شکل دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتا ہے، حمائمہ ملک

کراچی: فلموں کی مقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی کبھی نہیں بھول سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے۔
حال ہی میں حمائمہ ملک نے دبئی کے ایک کنسرٹ میں شرکت کی، اس دوران بھارتی آرجے طیب عرشمان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ نے بولی وُڈ فلم راجہ نٹور لعل میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، آپ کا تجربہ کیسا رہا؟
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی میری شکل دیکھ کر عمران ہاشمی کو یاد کرتا ہے، اس بہترین تجربے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میں کہیں بھی چلی جاؤں لیکن پاکستانی یہ بات نہیں بھول سکتے کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا ہے، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجہ نٹور لال میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں، اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا، میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔