بھارت میں جان لیوا نیا وائرس سامنے آگیا

نئی دہلی: نیپا وائرس سے دو ہلاکتوں کے بعد بھارت کی حکومت نے الرٹ جاری کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس سے دو ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے ایک شخص رواں ماہ کے شروع میں وائرس سے ہلاک ہوا جب کہ دوسری ہلاکت 30 اگست کو ہوئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے دونوں شہریوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس میں نیپا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ ریاست کیرالہ میں 2018 سے اب تک اس وائرس سے 4 اموات ہوچکی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس جانوروں سے لگنے والا ایک وائرس ہے جب کہ وائرس مضر کھانوں اور متاثرہ شخص سے بھی لگتا ہے، کبھی کبھار وائرس میں مبتلا شخص میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں تاہم کبھی کبھار متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، یہ وائرس دماغ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے نتیجے میں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے جب کہ فی الحال اس کی کوئی دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے۔
بھارتی وزیر صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریاست کیرالہ میں اس صورت حال پر نظر رکھنے اور قابو پانے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم روانہ کردی ہے۔
کیرالہ کے وزیر صحت نے کہا کہ وائرس سے مرنے والے دونوں افراد سے رابطے میں رہنے والے 168 افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔