ملک میں ایچ آئی وی کا ہولناک پھیلائو، ماہانہ ہزار افراد متاثر ہونے لگے

کراچی: ملک میں ایچ آئی وی ایڈز کے ہولناک حد تک تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، ماہانہ ہزار کیسز رپورٹ ہونے لگے، پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ تشویش ناک حد تک بڑھ گیا۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، وفاق اور صوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کررہے ہیں، جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگرابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔