چین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے علاقے سنکیانگ کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کا بتانا ہے کہ جمعرات کے روز بلند و بالا رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔
آتشزدگی میں زخمی ہونے والے 9 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جب کہ ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کے باوجود بھی 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
دوسری طرف انتظامیہ کی جانب سے آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے بھی وسطی چین کے شہر آنیانگ کی فیکٹری میں خطرناک آگ بھڑک آٹھی تھی، جس میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔