کراچی میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ جاری، بجلی عنقا

کراچی: شہر بھر میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کبھی تیز بادل برس رہے ہیں تو کبھی تھوڑی دیر ہلکے برسنے لگتے ہیں۔ شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔،
مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے بعد بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔ صدر، اولڈ سٹی ایریا، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، ٹاور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کریم آباد، عزیز آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی سمیت دیگرعلاقوں میں جل تھل کا عالم ہے۔
دوسری جانب بجلی کی بندش کے باعث شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کیا اور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے بجلی تاحال بحال نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
خیال رہے کہ آج محکمہ موسمیات نے آندھی کے ساتھ 130 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ گزشتہ روزمون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔