سرفراز نے پانی کیوں پلایا؟ مصباح الحق کا ردعمل سامنے آگیا

سرفراز کے بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے پانی پلانے اور جوتے اٹھانے کے ہنگامے پر ہیڈ کوچ مصباح الحق کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج ہیڈ کوچ نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انھوں نے شان مسعود کی کارکردگی کو سراہا اور شاداب خان کے بہ طور آل راؤنڈر کھیل تعریف کی۔
ہیڈ کوچ نے اظہر علی کے کپتانی کے دباؤ اور بابر اعظم کی اننگز پر بھی اظہار خیال کیا اور امید ظاہر کی یاسر شاہ میچ کے اگلے مرحلے میں اہم ثابت ہوں گے۔

ایسے میں جب ان سے سرفراز احمد سے متعلق سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا کہ ایسی باتیں پاکستان ہی میں ہوسکتی ہیں۔
مصباح نے کہا کہ سابق کپتان ایک اچھے انسان اور ٹیم مین ہیں، میں خود آسٹریلیا میں کپتان ہوتے ہوئے میدان میں پانی لے کر جاتا رہا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔