کراچی میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے آج بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ 4،5 روز کے اسپیل میں 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 یا 18 اگست سے مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوگا۔
اس کے علاوہ مون سون کے چوتھے اسپیل سے بلوچستان کے علاقے سوراب شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر گئے۔
گزشتہ روز سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیز بارش ہوئی تھی، جس کے باعث کئی شہر زیر آب آگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔