ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، اوپن مارکیٹ میں 217 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان کب کی تھم چکی اور اب اس کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
بدھ کو عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔
بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 221.91 روپے پر بند ہوا۔
جمعرات کو بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ڈالر 1.91 روپے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئی اور ڈالر 2.91 روپے سستا ہوکر انٹر بینک میں 219 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 217 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ آئندہ دنوں میں امریکی کرنسی میں مزید گراوٹ آئے گی اور پاکستانی روپیہ استحکام حاصل کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔