گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کا حسن دنیا کی توجہ کا مرکز، آئی سی سی بھی گرویدہ

بلوچستان میں واقع گوادر کرکٹ اسٹیڈیم نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس کے دل کش نظاروں نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے۔ گوادر کی خوب صورتی نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی، پہاڑوں کے دامن میں موجود اس اسٹیڈیم نے شہر کے حسن کو بھی چار چاند لگا دیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا کو اعلان کیا ہے کہ اگر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم جیسا میدان کہیں ہے، تو سامنے لایا جائے۔ آئی سی سی نے اس ضمن میں ٹویٹ بھی کیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان، وسیم اکرم بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی خوب صورتی کی تعریف کرتے دکھائے دیے۔
عوام کے مطابق گوادر میں دنیا کے سب سے خوبصورت کرکٹ اسٹیدئیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔
خیال رہے کہ ماضی میں یہاں فقط کھنڈرات ہوا کرتے تھے، 1986 میں یہاں چھوٹا سا گرانڈ بنا کر کرکٹ شروع کی گئی، اب یہ پراجیکٹ شاہ کار کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔