سابق کپتان سرفراز احمد اور ایتھیلیٹ نسیم حمید کا بڑا اعزاز

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بڑا اعزاز حاصل ہوگیا، اُن کی سوانح حیات کو چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلیا گیا۔
اس حوالے سے سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ اور مسرت کی بات نہیں ہو سکتی کہ میرے بچے اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کے کارنامہ ہائے تحسین کا مطالعہ کریں گے۔
دوسری جانب کراچی سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون ایتھیلیٹ نسیم حمید سے متعلق مضمون بھی چوتھی جماعت کی اردو کی نصابی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نسیم حمید نے 2010 میں بنگلادیش میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں سو میٹرز کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔