صرف اسلام سے متعلق ڈرامے میں کام کروں گی، سدرہ بتول

کراچی: ماضی میں کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی اداکارہ سدرہ بتول اب ٹی وی ڈراموں میں نظر نہیں آتیں، کیوں کہ انہوں نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کردیا۔
سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے اداکارہ سدرہ بتول سے پوچھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ نے جواب دیا نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی۔

سدرہ بتول نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے، اب سے میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کس نے کہا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟
انہوں نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بتاتے ہوئے کہا، میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھے لگا میں اللہ کو ناراض کررہی ہوں۔
خیال رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بغیر حجاب کی تصاویر بھی ہٹادی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔