پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بغاوت کیس میں ضمانت کی درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سیشن کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔
شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب طلب کرلیا۔
شہباز گل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا، تفتیش میں پولیس مجھ پر کوئی الزام ثابت نہ کرسکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی، شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔