گوگل اسٹریٹ ویو میں خوف ناک مخلوق نظر آنے پر صارفین دہشت زدہ

یوٹاہ، امریکا: دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ میں گوگل اسٹریٹ ویو یا گوگل میپس کا شمار ہوتا ہے، کیونکہ یہ صارفین کو کہیں بھی کسی بھی وقت دنیا بھر کے مقامات کا نقشہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
تاہم بعض اوقات یہ تصاویر مضحکہ خیز یا غیر حقیقی لمحات کا بھی موجب بنتی ہیں اور کبھی خوف ناک تجربات کرواتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ امریکی ریاست یوٹاہ میں ہوا جہاں گوگل اسٹریٹ ویو کے کچھ صارفین نے ایک خوف ناک مخلوق کا مشاہدہ کیا۔
گوگل اسٹریٹ ویو کی ایک تصویر میں لمبے، لچک دار بازوؤں اور ٹانگوں کے ساتھ ایک نصف برہنہ مخلوق بف شہر میں بیئرز ایئرز وزیٹر سینٹر کے قریب دیہی علاقوں میں بظاہر دوڑتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔
اس مبینہ خوف ناک مخلوق کی تصاویر نے امریکا میں ہلچل مچادی ہے اور سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے اس عجیب و غریب مخلوق کو خوف ناک پاگل قرار دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔