سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے سونے کے داموں کو پر لگے ہوئے ہیں اور وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 700 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 67 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔ یہ ملک میں سونے کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے۔
10 گرام سونے کی مالیت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار 261 روپے ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر بڑھ کر 1800 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔