سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1300 روپے کم ہوگئی
کراچی: پاکستان میں آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے امریکی ڈالر اور سونے کے داموں میں بڑی کمی واقع ہورہی ہے۔ سونا 1 لاکھ 60 ہزار روپے تولہ سے پچھلے کچھ دن میں 1 لاکھ 41 ہزار کی سطح پر پہنچ چکا ہے جب کہ ڈالر کی قیمت میں بھی 17 روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔