نایاب چھپکلی معدومیت کے 200 سال بعد منظرعام پر کیسے آئی؟

گیلاپیگوس جزائر: نایاب چُھپکلی معدومیت کے 2 سو سال بعد منظر عام پر آگئی ہے۔ گیلاپیگوس کے جزائر میں معدوم قرار دی جانے والی چھپکلی کی ایک قسم قریباً 200 سال بعد دوبارہ نظر آئی ہے۔
گیلاپیگوس جزائر میں زمینی اِگوانا آخری بار سینٹیاگو جزیرے پر 187 سال قبل دیکھی گئی تھی۔ ماہرینِ ماحولیات کا یہ ماننا تھا کہ یہ چھپکلی مقامی سطح پر معدوم ہوچکی تھی۔
تین سال قبل ان جزائر پر ہزاروں مخلوقات دوبارہ سامنے آئیں اور نئی تصاویر اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ چھپکلی کی اس قسم کی ایک بار پھر افزائش ہورہی ہے۔
گیلاپیگوس نیشنل پارک کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ دو صدیوں بعد زمینی اِگوانا دوبارہ سینٹیاگو جزیرے پر پیدا ہوئی ہیں۔
جنوبی امریکی ملک اِیکواڈور سے 1000 کلومیٹر مغرب میں واقع یہ جزائر انگریز سائنس دان چارلس ڈارون کے 1835 کے سفر کے بعد سے مشہور ہوئے تھے۔
ڈارون نے یہاں کا سفر کیا تھا تب اس خطے میں بڑی تعداد میں زمینی اِگوانا موجود تھیں۔ تاہم 20 ویں صدی کے ابتدا تک وہ ختم ہوگئیں۔ تاہم، یہ چھپکلیاں قریبی جزائر میں معمولی تعداد میں باقی رہیں۔
ان کو ایک بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ان جانوروں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے جن کے وجود کو شدید خطرات درپیش ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔