گرانی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے گیس مہنگی کرنے کی تیاری

اسلام آباد: گرانی کے بار تلے دبے عوام پر بجلی کے بعد گیس بم بھی گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ یکم جنوری 2023 سے ہوگا، آج ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوجائے گی۔
دھیان رہے کہ 10 فروری کو ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بجلی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض پر سود کی رقم بھی عوام ادا کریں گے۔
اجلاس میں بجلی صارفین پر ایک روپے فی یونٹ سر چارج لگانے کی منظوری دی گئی، سرچارج ‏300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر لاگو ہوگا، فنانس سرچارج کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
ای سی سی اعلامیے کے مطابق بجلی بلوں پر فنانس سرچارج رواں سال مارچ سے جون تک لاگو رہے گا، سرچارج کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر لاگو ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔