سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے کا مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔
یہ مقدمہ شوکت ترین کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کررہے ہیں، مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کی گئی، مبینہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔
شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
دھیان رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔