بھارت منفی پروپیگنڈے سے کشمیر میں سچ کو نہیں دباسکتا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت منفی پروپیگنڈے اور مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں سچ کو نہیں دبا سکتا، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈومیسائل سے متعلق قانون کو مسترد کرچکے ہیں، بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، بھارتی قوانین کا مقصد وادی میں کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا، افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے پُرعزم ہے، وزیر خارجہ اور امریکی نمائندے کے درمیان افغانستان کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
دوسری طرف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی میں کوئی حقیقت نہیں، بھارت کی ہر حرکت کا نوٹس لیتے اور جواب بھی دیتے ہیں، مودی سرکار اپنا بیانیہ شفٹ کرنے کے لیے اس طرح کا پروپیگنڈا کرتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔